کراچی میں آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران مطلع صاف اور موسم خشک رہنے کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق شہر کا کم سے کم درجہ حرارت 20 اعشاریہ 6 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جبکہ زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 34 سے 36 ڈگری سینٹی گریڈ کے درمیان بڑھنے کا امکان ہے۔
شہر قائد کی ہوا میں نمی کا تناسب 70 فیصد ہے جبکہ شمال مشرق سے ہلکی رفتار سے ہوائیں چل رہی ہیں۔
شہر میں کہر کے باعث صبح 8 بجے حد نگاہ 2 اعشاریہ 5 کلومیٹر ریکارڈ کی گئی۔
Comments are closed.