بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

اب دوسری ٹیمیں پاکستان کا سامنا نہ کرنے کی امید لگائیں گی، مائیکل وان

انگلینڈ کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان مائیکل وان نے پاکستان کی نیوزی لینڈ کے خلاف کامیابی کو سراہتے ہوئے کہا ہے کہ اب دوسری ٹیمیں بھی امید لگائیں گی کہ ان کا سامنا پاکستان سے نہ ہو۔ 

واضح رہے کہ مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں قومی ٹیم نے پہلے بھارت کو عبرتناک شکست دے کر ورلڈکپ مقابلوں میں اس سے مسلسل ہار کا جمود توڑا تو اس کے بعد اس نے ایونٹ کی فیوریٹ نیوزی لینڈ کو بھی دلچسپ مقابلے کے بعد ہرایا۔ 

پاکستان ٹیم کی ان فتوحات کے بعد اس نے رواں ورلڈکپ میں دیگر ٹیموں پر کس طرح اپنی دہشت طاری کی، اس کا اندازہ مائیکل وان کے ٹوئٹر پیغام سے لگایا جاسکتا ہے۔ 

گزشتہ روز ہونے والے میچ میں نیوزی لینڈ کے خلاف شاندار چھکے مارنے والے قومی کرکٹر آصف علی نے کہا ہے کہ نیوزی لینڈ کے خلاف میچ میں کریز پر پہنچا تو شعیب ملک نے کہا آج تمہارا دن ہے۔

قومی ٹیم کی جیت کے بعد انگلینڈ کے سابق کپتان مائیکل وان نے مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک پیغام جاری کیا جس میں انہوں نے کہا کہ پاکستان ٹیم غیر معمولی دکھائی دے رہی ہے وہ سیمی فائنل میں پہنچ جائے گی۔

انہوں نے یہ بھی لکھا کہ اب دیگر ٹیمیں بھی امید لگائیں گی کہ ان کا سامنا پاکستان سے نہ ہو اور یہ دعا کریں گی کہ جو بھی ان کا مقابلہ کرے وہ گرین شرٹس کو فائنل سے قبل ناک آؤٹ کردے۔ 

سابق انگلش کپتان کا کہنا تھا کہ انہیں پاکستان ٹیم کو کرکٹ کھیلتا دیکھنا بہت اچھا لگتا ہے۔ 

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.