وفاقی وزیر قانون فروغ نسیم نے کہا ہے کہ ہر کام میرٹ پر کرتا ہوں، سسٹم میں نے بنادیا مگر عمل درآمد آپ کے ہاتھ میں ہے۔
وکلاء کنونشن سے خطاب میں فروغ نسیم نے انکشاف کیا کہ وزارت قانون میں میری دلچسپی نہیں تھی، اس کے لیے عمران خان نے منتخب کیا۔
انہوں نے کہا کہ وزارت قانون میں بہت لوگوں نے دھکا دینے کی کوشش کی لیکن عمران خان نے جانے نہیں دیا۔
وزیر قانون نے مزید کہا کہ بہت زبردست سول ریفارمز ہوئے ہیں، گورے تعریف کرنے میں بڑا تکلف کرتے ہیں مگر انہوں نے بھی تعریف کی۔
اُن کا کہنا تھا کہ وزارت قانون نے سوا سے ڈیڑھ لاکھ کیسز ڈسپوز آف کیے ہیں، ہمیں سفارشیں آتی ہیں لیکن کام میرٹ پر ہوتا ہے۔
فروغ نسیم نے یہ بھی کہا کہ دیوانی مقدمات میں 25 سے 30 سال کی بجائے سال سے ڈیڑھ سال لگے گا، سسٹم میں نے بنادیا مگر عمل درآمد آپ کے ہاتھ میں ہے۔
انہوں نے کہا کہ ہم نے قوانین بنائے جن پر عمل ہوا تو وزیراعظم عمران خان کا دعویٰ پورا ہو جائے گا۔
Comments are closed.