بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

روئی کی قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی

بین الاقوامی قیمت اور ملک میں مہنگے ڈالر نے روئی کی قیمتوں کو تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچا دیا۔

ملک میں ایک من روئی کی قیمت 500 روپے اضافے سے 15 ہزار 500 روپے ہوگئی ہے۔

کاٹن جنرز فورم کے چیئرمین احسان الحق کے مطابق روپے کی قدر گرنے اور عالمی مارکیٹ میں روئی کی قیمت بڑھنے کا اثر مقامی قیمتوں پر مرتب ہورہا ہے۔

چیئرمین کاٹن جنرز فورم کا خیال ہے کہ رواں سال کپاس کی فی ایکڑ پیداوار بڑھنے اور بلند قیمتوں کے سبب آئندہ سال کپاس کی اضافی کاشت متوقع ہے، جس سے اربوں ڈالر کی روئی اور خوردنی تیل کی درآمد میں کمی واقع ہوگی۔  

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.