بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

محمد رضوان کی سنچری کے پیچھے چُھپا راز سامنے آگیا

پاکستان کرکٹ ٹیم کے وکٹ کیپر بیٹسمین محمد رضوان نے آج جنوبی افریقہ کے خلاف اپنی سنچری اسکور کرنے سے متعلق بڑا انکشاف کردیا۔

راولپنڈی ٹیسٹ کے چوتھے دن کے اختتام پر آج کے سنچری میکر محمد رضوان نے میڈیا سے گفتگو کی اور اپنی سنچری کے پیچھے کے راز سے پردہ اٹھادیا۔

انہوں نے کہا کہ مجھے میچ میں سنچری اسکور کرنے سے متعلق یاسر شاہ نے چیلنج دیا اور حوصلہ افزائی کی۔

محمد رضوان نے مزید کہا کہ یاسر شاہ نے مجھ سے کہا کہ 50 رنز تو میں بھی کرلیتا ہوں، اگر تم آج سنچری کرو تو بیٹسمین مانوں گا۔

وکٹ کیپر بیٹسمین نے یہ بھی کہا کہ تیسرے دن پاکستان کے لیے اس پچ پر بیٹنگ مشکل تھی، میچ سے قبل اور آج کی میٹنگ میں صرف میچ جیتنے پر بات ہوئی۔

اُن کا کہنا تھا کہ نمبر 6 یا 7 پر کھیلنے کے دوران پریشر زیادہ ہوتا ہے، بہادی سے کھیلا اور اللّٰہ نے عزت دلوائی اور سنچری کروائی ہے۔

پاکستانی وکٹ کیپر نے یہ بھی کہا کہ کرکٹ مکمل طور پر پریشر گیم ہے، ہر جگہ پر پریشر ہی میں کھیلنا پڑتا ہے۔

محمد رضوان نے یہ بھی کہا کہ میرا مکمل یقین ہے کہ اللّٰہ محنت کرنے والے کو ہمیشہ پھل دیتا ہے۔

انہوں نے امید ظاہر کی کہ ہم جنوبی افریقہ کی ٹیم کو کل جلدی آوٹ کر کے ٹیسٹ سیریز 0-2 سے جیتیں گے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.