پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے رہنما نثار کھوڑو کا کہنا ہے کہ قبضہ مافیا کے پول کھول رہے ہیں تو اس میں گناہ کیا کیا ہے؟۔
نثار کھوڑو نے ٹنڈوالہ یار میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اپنے خلاف کارروائی ہوئی تو حلیم عادل چیخ پڑے۔
پی پی رہنما نے کہا کہ جب غریبوں کے گھر گرائے جارہے تھے تو اس وقت حلیم عادل چپ تھے۔
نثار کھوڑو نے کہا کہ حیدرآباد میں ہونے والے جلسے میں پی ڈی ایم کی تمام قیادت آرہی ہے۔
انہوں نے کہا کہ پی ڈی ایم کو ناکام بولنے والے خود ناکام ہو چکے ہیں۔
Comments are closed.