پاکستان اور جنوبی افریقا کے دوسرے ٹیسٹ کے دوران پکڑے گئے بکی کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا۔
راولپنڈی اسٹیڈیم سے حراست میں لیے گئے بکی کے خلاف ایف آئی آر تھانہ نیو ٹاؤن میں میں کاٹی گئی ہے۔
مقدمہ فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی (ایف آئی اے) اینٹی کرپشن سرکل اسلام آباد کے اسسٹنٹ ڈائریکٹر کی مدعیت میں درج ہوا ہے۔
ایف آئی آر کے مطابق ملزم کراچی اسٹیڈیم کے انٹری کارڈ پر راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں داخل ہوا۔
ایف آئی آر کے متن کے مطابق ملزم نے موبائل ایپ پر 13 ہزار روپے کا جوا لگا رکھا تھا، جس نے ابتدائی پوچھ گچھ میں بتایا کہ وہ میچ پر آن لائن جوا کھیل رہا تھا۔
پولیس حکام کے مطابق ملزم سے دو موبائل فون اور اسٹیڈیم میں داخلے کا انٹری کارڈ برآمد ہوا ہے، اس حوالے سے مزید تفتیش جاری ہے۔
Comments are closed.