ٹبہ بدر شیر بہاول پور کی رہائشی خاتون نے تھانا سٹی احمد پور شرقیہ میں درخواست دی ہے کہ پولیس کانسٹبل حسن رضا نے اسے اور اس کی بہن کو موبائل فون پر بلایا اور اپنے دوست سلمان کے ساتھ عمران ہاشمی کے محلہ عباسیہ میں واقع مکان پر اسے 6 دنوں تک زیادتی کا نشانہ بناتے رہے اور فرار ہوتے ہوئے اس کی بہن کو بھی اغوا کر کے لے گئے۔
متاثرہ خاتون نے وزیرِاعلیٰ پنجاب اور آئی جی پنجاب پولیس سے ملزمان کی گرفتاری اور بہن کی بازیابی کی اپیل کی ہے۔
ڈسٹرکٹ پولیس ترجمان کے مطابق ملزم سپاہی حسن رضا اور اس کے ساتھی سلمان کے خلاف متاثرہ خاتون کی درخواست پر مقدمہ درج کر لیا گیا ہے، جبکہ ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جارہے ہیں۔
Comments are closed.