ایک بائیس سالہ نوجوان کو دنیا کی پہلی کامیاب چہرے اور ہاتھ کی پیوند کاری پر مبنی سرجری کے ذریعے نئی زندگی ملی ہے۔
جوئے ڈیمیو 2018 میں ایک کار کریش میں بری طرح سے جھلس گئے تھے اور ان کا 80 فیصد تک جسم متاثر ہوا تھا، وہ کئی ماہ تک کوما میں رہے، جس کے بعد ان کے بیس ری کنسٹرکٹو آپریشن ہوئے۔
ان کا علاج کرنے والی میڈیکل ٹیم نے 2019 میں ایک ٹرانسپلانٹ کی تیاری شروع کی جس میں ان کے امیون سسٹم کے میچ کے ملنے کے صرف چھ فیصد تک چانس تھے۔
ان کا آخری ٹرانسپلانٹ سرجری ایک نہایت ہی مشکل اور صبر آزما 23 گھنٹوں پر محیط آپریشن تھا جس میں 80 ڈاکٹروں نے حصہ لیا۔ اب تک جوئے ڈیمیو کے جسم نے ان اعضا کو قبول کرنے سے انکار نہیں کیا ہے اور ڈیمیو کو مسکرانے، پلک جھپکانے، چٹکی لینے اور کسی چیز کو چھو کر دبانے کی تربیت دی جارہی ہے۔
وہ اب زندگی بھر میڈیکل ٹیم کی زیرِنگرانی رہیں گے تاکہ پیوند کاری کے عمل کو جسم کی جانب سے قبول کرنے سے انکار کی صورتحال کو روکنے کے ساتھ ساتھ ان کی بحالی اور نارمل زندگی گزارنے کے لیے اقدامات کیے جاسکیں۔
جوئے ڈیمیو کا کہنا ہے کہ ایسا محسوس ہوتا ہے کہ انھیں دوسری زندگی کا موقع ملا ہے۔
Comments are closed.