gay vegas hookup galaxy s10 stereo hookup best place for discreet hookups married dknight magicbox ii bluetooth hookup st louis hookups reddit 17 year old hookup

بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

لاہور سمیت کئی شہروں میں فضائی آلودگی، اسموگ کا خدشہ

لاہور سمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں فضائی آلودگی بڑھنے سے اسموگ کا خدشہ بڑھنے لگا ہے، لاہور میں آج ایئر کوالٹی انڈیکس265 ریکارڈ کیا گیا ہے۔

محکمہ ماحولیات پنجاب کے مطابق صوبے کا آلودہ ترین شہر ساہیوال رہا جہاں پر 170ایئر کوالٹی انڈیکس کے ساتھ سب سے زیادہ فضائی آلودگی ریکارڈ کی گئی۔

گرمیوں کا جانا اور سردیوں کا آنا، ایک طرف خوشگوار…

محکمہ ماحولیات کا کہنا ہے کہ رائے ونڈ میں 207، گوجرانوالہ 189، بہاولپور 178، ملتان 177، ملتان 177، مریدکے 173جبکہ راولپنڈی میں 68 ایئر کوالٹی انڈیکس ریکارڈ کیے گئے۔

ماہرینِ صحت نے اس ماحول کو صحت کے لئے نقصان دہ قرار دے دیا۔

پنجاب کے محکمہ ماحولیات کا کہنا ہے کہ فضائی آلودگی بڑھنے کی وجہ سے ماحول میں اسموگ کا خدشہ بڑھنے لگا ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.