عمران خان ماضی میں پٹرول کی قیمت بڑھانے پر کڑی تنقید کرتے رہے ہیں، جنوری 2018 میں عمران خان نے پٹرول کی قیمت بڑھانے کو شرم ناک کہا تھا۔
2018 میں دیے گئے بیان میں عمران خان نے کہا تھا کہ حکومت کیسے غریبوں پر پٹرول بم گراسکتی ہے، حکومت نے غریب عوام پر اتنا بھاری بوجھ ڈال دیا۔
عمران خان کا کہنا تھا کہ پٹرولیم کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ کیا گیا۔
عمران خان نے یہ بیان اس وقت دیا تھا جب وہ اپوزیشن میں تھے، یاد رہے کہ یکم جنوری 2018 کو اس وقت کی حکومت نے پٹرول کی فی لیٹر قیمت میں 4 روپے 6 پیسے کا اضافہ کیا تھا۔
Comments are closed.