انسدادِ کورونا وائرس کی چین کی سینوفام ویکسین کی اگلی کھیپ اگلے 24 گھنٹوں میں پاکستان پہنچنے کے امکانات ہیں۔
محکمۂ صحت کے ذرائع کے مطابق چین کی جانب سے کورونا وائرس کی ویکسین سینو فام کے مزید 5 لاکھ ڈوزز فراہم کیئے جائیں گے، اس سلسلے میں اعلیٰ سطح پر اقدامات کر لیے گئے ہیں۔
سینوفام کے علاوہ روس کی بنائی گئی کورونا وائرس کی ویکسین بھی ہنگامی بنیادوں پر منگوانے کے لیے اقدامات کر لیئے گئے ہیں۔
روسی کورونا ویکسین اسپوٹنک کو محدود وقت کے لیے ڈریپ کی جانب سے پاکستان درآمد کرنے کی اجازت دی گئی ہے۔
اس سے قبل کوویکس کی اسٹرزینکا کے ڈوزز بھی رواں ماہ کے اختتام پر آنے کی امید ہے۔
اسٹرزینکا ویکسین کا ایک ڈوز 60 سے زائد افراد کو دیا جا سکتا ہے۔
Comments are closed.