کراچی کے علاقے سرجانی ٹاؤن میں ڈکیتی میں مزاحمت کے دوران ہیلتھ کلب کا مالک جاں بحق ہوگیا، مقتول نے 1 ڈاکو کو زخمی بھی کر دیا تھا۔
پولیس کے مطابق گزشتہ روز سرجانی ٹاؤن کے سیکٹر 7 اے میں ڈکیتی میں مزاحمت پر فائرنگ سے 1 شخص جاں بحق ہو گیا۔
مقتول کی شناخت فاروق کے نام سے ہوئی ہے اور وہ سرجانی ٹاؤن میں ہیلتھ کلب کا مالک تھا۔
مقتول کو 4 ڈاکو لوٹنے آئے تھے جنہوں نے مزاحمت کے دوران فائرنگ کر کے فاروق کو قتل کر دیا۔
مقتول باڈی بلڈر فاروق نے واردات کےدوران مزاحمت کرتے ہوئے 1 ڈاکو کو زخمی بھی کر دیا تھا۔
پولیس کے مطابق جائے وقوع سے سی سی ٹی وی فوٹیج حاصل کی جا رہی ہیں اور ملزمان کو جلد گرفتار کر لیا جائے گا۔
Comments are closed.