لاہور بورڈ نے انٹرمیڈیٹ امتحانات کے نتائج کا اعلان کر دیا۔
چیئرمین بورڈ پروفیسر مرزا حبیب کا کہنا ہے کہ 1 لاکھ 62 ہزار طلبا نے امتحان دیا، کامیابی کا تناسب98.1 فیصد رہا۔
چئیرمین انٹر بورڈ لاہور نے کہا کہ رواں سال کورونا کی وجہ سے صرف اختیاری مضامین لیے گئے، جو طلبا امتحانات میں غیر حاضر تھے ان کے امتحان لیے جائیں گے۔
پروفیسر مرزا حبیب نے کہا کہ 31 ہزار 353 طلبا نے اے پلس، 23 ہزار 737 طلبا نے اے گریڈ جبکہ29 ہزار 601 طلبا نے بی گریڈ حاصل کیا۔
امتحانی نتائج لاہور بورڈ کی ویب سائٹ (www.biselahore.com) پر بھی موجود ہے۔ جبکہ اُمیدواران موبائل سے 80029 پر رول نمبر بھیج کر بھی اپنا نتیجہ معلوم کرسکتے ہیں۔
Comments are closed.