سندھ کے شہر نواب شاہ میں قانون نافذ کرنے والوں کے آفس میں قانون کی کھلی خلاف ورزی کا واقعہ پیش آیا ہے، ڈی سی آفس کے احاطے میں شادی کی تقریب کا انعقاد کیا گیا، شامیانے لگا ئے گئے اور شادیانے بجائے گئے۔
ڈپٹی کمشنر (ڈی سی) آفس نواب شاہ کے احاطے میں ہونے والی شادی کی تقریب میں کورونا وائرس کی ایس او پیز کی بھی کھلی خلاف ورزی کی گئی۔
ڈپٹی کمشنر آفس کے احاطے میں شامیانے لگائے گئے اور بینڈ باجوں کی دھنیں بھی بجائی گئیں۔
نواب شاہ کے ڈپٹی کمشنر آفس میں شادی کی تقریب پر ڈی سی آفس نواب شاہ کی انتظامیہ نے مؤقف دینے سے گریز کیا۔
Comments are closed.