بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

پولیس آفیسر نے اپنی ساتھی خاتون آفیسر کو کار حادثے سے بچالیا

ریاست ہائے متحدہ میں ایک پولیس آفیسر نے فوری کارروائی کرتے ہوئے اپنی ساتھی خاتون پولیس آفیسر کو خطرناک کار حادثے سے بچالیا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ دو پولیس اہلکار اور کچھ لوگ سڑک کے کنارے پولیس موبائل کے پاس کھڑے بات کررے ہیں۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ایک سفید گاڑی کہیں سے باہر نمودار ہوئی اور پولیس موبائل میں تیز رفتاری سے گُھس گئی  تاہم پولیس آفیسر نے فوری طور پر کارروائی کرتے ہوئے اپنی خاتون ساتھی کو ایک خطرناک حادثے سے بچالیا۔

جیسے ہی ویڈیو وائرل ہوئی تو لوگوں نے پولیس آفیسر کو ہیرو قرار دیا جنہوں نے ناصرف خود کو بچایا بلکہ اپنی ساتھی خاتون آفیسر کی بھی زندگی بچائی۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.