محسن پاکستان اور ملک کے نامور ایٹمی سائنسدان ڈاکٹر عبدالقدیر خان کو اسلام آباد سیکٹر ایف 8 کے قبرستان میں سپرد خاک کردیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق قومی ہیرو ڈاکٹر عبدالقدیر خان کی نماز جنازہ فیصل مسجد اسلام آباد میں ادا کی گئی، جس میں عوام کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ محسن پاکستان کی نماز جنازہ پروفیسر ڈاکٹر محمد الغزالی نے پڑھائی، اس موقع پر سیکیورٹی کے بھی انتہائی سخت انتظامات کیے گئے تھے، نماز جنازہ میں شرکت کے لیے ایک انکلوژر وی آئی پیز کے لیے قائم کیا گیا تھا، جبکہ ایک انکلوژر عوام کے لیے رکھا گیا تھا۔
نماز جنازہ کے بعد قومی ہیرو کے جسد خاکی کو تدفین کے لیے ایچ 8 قبرستان اسلام آباد روانہ کیا گیا جہاں ان کی تدفین کردی گئی۔
ڈاکٹر عبدالقدیر خان کافی عرصے سے علیل تھے، اتوار کی علی الصبح ڈاکٹر عبدالقدیر خان کو پھیپھڑوں میں تکلیف کے باعث اسپتال منتقل کیا گیا تھا تاہم وہ جاںبر نہ ہو سکے اور خالق حقیقی سے جا ملے۔
Comments are closed.