cd hookups in cochise county ford escort zx2 sr ecu hookup gay byu hookups is there a real hookup app

بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

سربراہان مسلح افواج کا ڈاکٹر عبدالقدیر کی گرانقدر خدمات کا اعتراف

پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ، چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ندیم رضا، چیف آف نیول اسٹاف ایڈمرل محمد امجد خان نیازی اور سربراہ پاک فضائیہ ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر نے محسنِ پاکستان ڈاکٹر عبدالقدیر خان کی دفاعِ پاکستان کے لیے گراں قدر خدمات کا اعتراف کیا ہے۔

پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا ہے کہ ڈاکٹر عبدالقدیر خان نے پاکستان کے دفاع کو مضبوط بنانے کے لیے گراں قدر خدمات سر انجام دیں۔

یہ بات آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے محسنِ پاکستان ڈاکٹر عبدالقدیر خان کے انتقال کے حوالے سے جاری کیئے گئے تعزیتی بیان میں کہی ہے۔

محسنِ پاکستان، ایٹمی سائنسدان ڈاکٹر عبد القدیر خان آج صبح رضائے الٰہی سے انتقال کر گئے۔

انہوں نے دعائے مغفرت کرتے ہوئے کہا ہے کہ اللّٰہ تعالیٰ ڈاکٹر عبدالقدیر خان کے درجات بلند کریں (آمین)

چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی اور تمام سروسز چیفس نے بھی ڈاکٹر عبدالقدیر خان کی وفات پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔

چیف آف نیول اسٹاف ایڈمرل محمد امجد خان نیازی نے ڈاکٹر عبدالقدیر خان کے انتقال پر اظہارِ تعزیت کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان کا دفاع ناقابلِ تسخیر بنانے میں ڈاکٹر عبدالقدیر خان کی خدمات ناقابلِ فراموش ہیں۔

محسنِ پاکستان، ایٹمی سائنسدان ڈاکٹر عبدالقدیر خان کے اہلِ خانہ کا کہنا ہے کہ مرحوم کی نمازِ جنازہ آج 3 بج کر 30 منٹ پر اسلام آباد کی فیصل مسجد میں ادا کی جائے گی۔

سربراہ پاک فضائیہ ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر کا ڈاکٹر عبدالقدیر خان کے انتقال پر گہرے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے کہنا ہے کہ ڈاکٹر عبدالقدیر خان نے دفاعِ وطن کو ناقابلِ تسخیر بنانے میں کلیدی کردار ادا کیا۔

سربراہ پاک فضائیہ کا یہ بھی کہنا ہے کہ ملکی دفاعی صلاحیت بڑھانے میں ڈاکٹر عبدالقدیر خان کی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔

واضح رہے کہ معروف ایٹمی سائنسدان اور پاکستان کے ایٹمی پروگرام کے خالق ڈاکٹر عبدالقدیر خان آج صبح خالقِ حقیقی سے جا ملے۔

وزیرِ اعظم عمران خان نے محسنِ پاکستان، ایٹم بم کے خالق ڈاکٹر عبدالقدیر خان کی تدفین اسلام آباد کی فیصل مسجد کے احاطے میں کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔

ڈاکٹر عبدالقدیر خان کچھ عرصہ پہلے کورونا میں مبتلا ہوئے تھے، انہیں آج صبح طبیعت بگڑنے پر اسپتال منتقل کیا گیا لیکن وہ جانبر نہ ہو سکے۔

پاکستان کے دفاع کو ناقابلِ تسخیر بنانے میں کلیدی کردار ادا کرنے والے ڈاکٹر عبدالقدیر کی نمازِ جنازہ آج دوپہر ساڑھے 3 بجے فیصل مسجد میں ادا کی جائے گی۔

نمازِ جنازہ کی ادائیگی کے بعد محسنِ پاکستان کی تدفین سرکاری اعزاز کے ساتھ فیصل مسجد کے احاطے میں کی جائے گی۔

جماعتِ اسلامی پاکستان کے امیر سراج الحق کا کہنا ہے کہ ڈاکٹر عبدالقدیر خان ناصرف پاکستان بلکہ عالمِ اسلام کے بھی ہیرو تھے۔

پاکستان کےایٹمی پروگرام میں محسن پاکستان اورایٹمی سائنسدان ڈاکٹر عبدالقدیر خان نے مرکزی کردار ادا کیا۔

مرحوم ڈاکٹر عبدالقدیر خان نے پسماندگان میں بیوہ اور 2 بیٹیاں چھوڑی ہیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.