پاکستان مسلم (ن) کے سینئر رہنما احسن اقبال نے سینیٹ الیکشن پر صدارتی آرڈیننس مسترد کر دیا۔
جیو نیوز کے پروگرام نیا پاکستان میں گفتگو کرتے ہوئے احسن اقبال نے کہا ہے کہ حکومت ملک کو آئینی انارکی کی طرف دھکیل رہی ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ حکومت اس آرڈیننس کے ذریعے سپریم کورٹ پر دباؤ ڈال رہی ہے کہ ہمارے حق میں فیصلہ دیں۔ اس آرڈی یننس کے بعد سپریم کورٹ کو چاہیے کہ صدارتی ریفرنس واپس کر دے۔
واضح رہے کہ صدر مملکت عارف علوی نے سینیٹ الیکشن اوپن بیلٹ سے کرانے کا آرڈیننس جاری کردیا۔
آرڈیننس میں سینیٹ انتخابات کو زیر سماعت صدارتی ریفرنس پر سپریم کورٹ کی رائے سے مشروط کیا گیا ہے۔ الیکشن ایکٹ 2017 کی شق 81،122 اور 185 میں ترمیم شامل کی گئی۔
Comments are closed.