رہنما پیپلز پارٹی اویس قادر شاہ نے کہا ہے کہ جن حکومتی لوگوں کے نام آف شور کمپنیاں ہیں، انہیں استعفے دینے چاہئیں، ن لیگ اور پیپلز پارٹی کے رہنماؤں کے علاوہ حکومتی اتحادیوں کی بھی تحقیقات ہونی چاہیے۔
سکھر میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پی پی رہنما نے کہا کہ اگر یہ حکمران مزید 2 سال رہے تو معیشت کا حشر مزید برا ہوگا۔
اویس قادر شاہ نے مزید کہا کہ عمران خان کنٹینر سے وزیراعظم آفس تک آتے ہوئے عوام سے کیے وعدے بھول گئے۔
پنڈورا پیپرز کی مکمل کوریج کے لیے کلک کریں
انہوں نے سوال کیا کہ پنڈورا لیکس تو باہر کی ہے، لوکل لیکس کو کون پکڑےگا؟۔
Comments are closed.