پاکستان مارچ 2023 میں کھیلوں کے بڑے ایونٹ ساؤتھ ایشین گیمز کی میزبانی کرے گا، ایونٹ کی تیاریوں کا باقاعدہ آغاز کر دیا گیا، گیمز کے لیے آرگنائزنگ کمیٹیاں بھی قائم کردی گئیں۔
وزارت بین الصوبائی رابطہ کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق 22 رکنی آرگنائزنگ کمیٹی کی سربراہی سیکریٹری وزارت بین الصوبائی رابطہ کریں گے۔
آرگنائزنگ کمیٹی میں آئی جی اسلام آباد، چیف کمشنر اسلام آباد، چیئرمین سی ڈی اے، ہوم سیکریٹری پنجاب اور سیکریٹری خزانہ شامل ہوں گے۔
ڈی جی پاکستان اسپورٹس بورڈ، آڈیٹر جنرل کا نمائندہ اور وفاقی وزارت داخلہ سمیت پنجاب کے سیکریٹری صحت بھی آرگنائزنگ کمیٹی کا حصہ ہوں گے۔
اسٹیئرنگ کمیٹی میں دفاع، خزانہ، داخلہ، خارجہ اور اطلاعات کے وفاقی سیکرٹریز شامل ہوں گے۔
چیف سیکریٹری پنجاب، آئی جی پنجاب بھی 13 رکنی اسٹیئرنگ کمیٹی میں رکھا گیا ہے۔
اسٹیئرنگ کمیٹی پلان آف ایکشن پر کام کرے گی، آرگنائزنگ کمیٹی کو چلانا اور مانیٹر کرنا بھی اسٹیئرنگ کمیٹی کی ذمہ داریوں میں شامل ہوگا جبکہ پالیسی گائیڈ لائنز اور وینیوز کا فیصلہ بھی یہی کمیٹی کرے گی۔
دوسری طرف انفرااسٹکچر، میڈیکل سروسز، ٹرانسپورٹ آرگنائزنگ کمیٹی کی ذمہ داریوں میں شامل ہے جبکہ ثقافتی شوز سمیت آپریشنل کمیٹیوں کا قیام آرگنائزنگ کمیٹی عمل میں لائے گی۔
Comments are closed.