بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

چینیوٹ میں لڑکے کی آنکھوں میں کیلیں ٹھونک دی گئیں

چینیوٹ میں غیرت کے نام پر لڑکے کی آنکھوں میں کیلیں ٹھونک دی گئیں، وزیراعلیٰ پنجاب کے نوٹس کے بعد واقعہ کا مقدمہ درج کرلیا گیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ مقدمہ لڑکی کے 2 بھائیوں سمیت 13 افراد کےخلاف درج کیا گیا۔

جاں بحق بچوں کی عمریں آٹھ سال سے گیارہ سال کے درمیان ہیں ،جن میں دو سگے بھائی بھی شامل ہیں۔

ایف آئی آر کے مطابق  ناصر سودا سلف لینے جارہا تھا کہ 13 افراد نے اسے گھیر لیا اور ملزمان نے ناصر کی آنکھوں میں کیلیں ٹھونک دیں۔

ایف آئی آر کے  متن میں کہا گیا ہے کہ  ملزمان کو شک تھا ان کی بہن کے ساتھ ناصر کے تعلقات ہیں۔

 گزشتہ روز ناصر کو 13 افراد نے تشدد کا نشانہ بھی بنایا تھا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.