بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

ویمن کرکٹ سیریز پر پاک سری لنکا بورڈ کے مذاکرات ختم

پاکستان اور سری لنکا کی ویمن ٹیموں کے درمیان سیریز کے انعقاد کے لیے دونوں کرکٹ بورڈز کے درمیان ہونے والے مذاکرات ختم ہوگئے۔ 

ذرائع کا کہنا ہے کہ مستقبل میں ویمن سیریز کے لیے سری لنکا اور پاکستان بورڈ دوبارہ بات چیت کریں گے۔

ذرائع نے بتایا کہ دونوں ٹیموں کے درمیان ویمن سیریز دورے کا آغاز 17 اکتوبر کو تجویز کیا گیا تھا۔

پاکستان ویمن کرکٹرز کی عدم دستیابی کے باعث سیریز کا انعقاد ممکن نہیں تھا۔

بعض کھلاڑیوں کے دستیاب نہ ہونے پر کراچی میں کیمپ بھی ختم کردیا گیا تھا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.