اسلام آباد: وزیر اعظم عمران خان نے ابو ظہبی کے ولی عہد شیخ محمد بن زید سے ٹیلی فونک رابطہ کرکےپاکستان اور متحدہ عرب امارات ( یو اے ای) کے درمیان تعلقات کے فروغ پرتبادلہ خیال کیا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق دونوں رہنماؤں نےدوطرفہ تعلقات مزید مضبوط بنانے پر اتفاق کیا، وزیر اعظم نے مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر ابو ظہبی کے ولی عہد کو یقین دہانی کرائی۔
دونوں رہنماؤں کے درمیان باہمی دلچسپی ، علاقائی اور عالمی امور سمیت کورونا سے متعلق گفتگو ہوئی، جس میں کورونا سے بچنے کے حوالے سے کیے گئے اقدامات سے آگاہ کیا گیا۔
The post وزیر اعظم کا ابو ظہبی کے ولی عہد سے ٹیلی فونک رابطہ appeared first on Urdu News – Today News – Daily Jasarat News.
Comments are closed.