لاہور: مسلم لیگ ن کے رہنما احسن اقبال کا کہنا ہے کہ الیکشن ترمیمی آرڈیننس جاری کرنا آئین کے ساتھ مذاق ہے،یہ ترمیم عمران خان کےدوستوں کو این آر او دینے کے لیے ہے۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے احسن اقبال نے کہا کہ آرڈیننس جاری ہونےکےبعدسپریم کورٹ کوآرڈیننس واپس کرناچاہیے،پی ٹی آئی کوسپریم کورٹ کےفیصلے کاانتظارکرنا چاہیےتھا،پی ٹی آئی کل کوآرڈیننس جاری کرکے صدارتی نظام نافذ کردے گی۔
احسن اقبال کا کہنا تھا کہ ترمیمی آرڈیننس عمران خان کے دوستوں کو سینیٹ میں لانے کے لیے ہے،حکمرانوں کی نیت خراب ہے ،یہ ہارس ٹریڈ نگ بھی کرسکتے ہیں،حکومت سنجیدہ ہےتوانتخابی اصلاحات کا پیکج لائے۔
انہوں نے مزید کہاکہ ہم اپنےحصےکانیب بھگت چکےہیں،اب ہم نہیں چاہتےکہ نیب قوانین میں تبدیلی ہو، ترمیم پیش کرنے کے بعد حکومت نے خود ہی معاملہ متنازعہ بنادیا ہے۔
The post الیکشن ترمیمی آرڈیننس: آئین کے ساتھ مذاق ہے، احسن اقبال appeared first on Urdu News – Today News – Daily Jasarat News.
Comments are closed.