تھرپارکر کی تحصیل مٹھی میں شکاریوں نے نایاب نسل کے ہرن کو فائرنگ کرکے ہلاک کردیا۔
محکمہ وائلڈ لائف حکام کے مطابق واقعہ مٹھی کے گاؤں لیاری میں پیش آیا جہاں شکاریوں نے فائرنگ کرکے نایاب نسل کے ہرن کو ہلاک کردیا۔
واقعہ کے بعد محکمہ وائلڈ لائف نے پہنچ کر ہلاک ہونے والے ہرن کو تحویل میں لے کر پوسٹمارٹم کے لیے مٹھی منتقل کردیا ہے۔
حکام کا کہنا ہے کہ واقعہ کی تحقیقات کے بعد شکاریوں کے خلاف کارروائی کریں گے۔
بشکریہ جنگ
Comments are closed.