
ڈی آئی جی آپریشنز نے ایک شہری پر تشدد اور حبس بے جا میں رکھنے کے الزام میں تھانہ گلشن اقبال کے ایس ایچ او سمیت 6 اہلکاروں کو معطل کرکے مقدمہ درج کروادیا۔
ملزمان پولیس اہلکاروں کو اسی تھانے کی حوالات میں ہی بند کردیا گیا۔
ترجمان سندھ پولیس کے مطابق تھانا گلشن اقبال کے اہلکار 23 اکتوبر کو محافظ ٹاؤن کے رہائشی نواز کو تھانا گلشن اقبال لائے اور اسے حبس بے جا میں رکھنے کے بعد تشدد کا نشانہ بنایا۔
ڈی آئی جی آپریشنز نے واقعے کی انکوائری کے بعد ایس ایچ او، کانسٹیبل نعیم، علی حسن اور سمسون سمیت 6 اہلکاروں کو معطل کردیا گیا۔
معطل اہلکاروں کے خلاف مقدمہ درج کر کے انہیں حوالات میں بند کردیا گیا۔
ڈی آئی جی آپریشنز کا کہنا ہے کہ شہریوں پر تشدد اور حبس بےجا میں رکھنے کے واقعات قابلِ برداشت نہیں، ذمہ داروں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔
Comments are closed.