بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

وزیراعظم نے پارلیمنٹ کی بجائے غیر ملکی چینل پر پالیسی میں تبدیلی کا اعلان کیا، شیری رحمٰن

پیپلز پارٹی کی نائب صدر سینیٹر شیری رحمٰن نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان نے پارلیمنٹ کی بجائے غیر ملکی چینل پر پالیسی میں تبدیلی کا اعلان کیا۔

اسلام آباد سے جاری بیان میں شیری رحمٰن نے کہا کہ حکومت چیلنجز کے وقت پارلیمنٹ میں اتحاد قائم کرنے میں ناکام رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ پارلیمنٹ کو تمام صورتحال جاننے کی ضرورت ہے، قومی سلامتی کمیٹی کے بند دروازہ اجلاس کافی نہیں۔

سابق وزیر داخلہ اور پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما رحمٰن ملک نے کہا ہے کہ عمران خان انا ختم کر دیں اب وہ وقت گزر گیا،ہمارے آس پاس کے حالات بہت خراب ہیں۔

پی پی رہنما نے مزید کہا کہ معاملے کی حساس نوعیت کے باوجود وزیراعظم عمران خان اجلاس سے غیر حاضر تھے۔

اُن کا کہنا تھا کہ اے پی ایس میں شہید بچوں کے خاندانوں کے سوالات اور تشویش درست ہے۔

حکومت پنجاب کے ترجمان فیاض الحسن چوہان نے کہا کہ اپوزیشن کی فیک نیوز بریگیڈ جھوٹے پراپیگنڈے میں پھر ناکام ہوگی۔

پی پی رہنما نے یہ بھی کہا کہ چند لوگوں کے سوا کوئی نہیں جانتا حکومت کن شرائط پر ٹی ٹی پی سے بات کر رہی ہے۔

شیری رحمٰن نے استفسار کیا کہ وزیر اعظم کیا سیاسی حل نکالنا چاہتے ہیں؟ جسے وہ ’اچھے طالبان‘ کہتے ہیں اس کو واضح کرنے کی ضرورت ہے۔

اپوزیشن کی دو بڑی جماعتوں مسلم لیگ (ن) اور پیپلز پارٹی نے الیکٹرانک ووٹنگ مشین ( ای وی ایم ) سے متعلق حکومتی نیت پر شک کا اظہار کردیا۔

انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان کے پہلے ہی متنازع بیانات اور فیصلے ملک پر اثر انداز ہو رہے ہیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.