17 year old hookup emily willis hookup a v hookup on xbox 360 hookup sites like craigslist

بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

چئیرمین سینیٹ اور اسپیکر بلوچستان اسمبلی کے درمیان ملاقات کی اندرونی کہانی

چئیرمین سینیٹ اور اسپیکر بلوچستان اسمبلی کے درمیان ملاقات کی اندرونی کہانی سامنے آگئی، صادق سنجرانی کی اسپیکر عبدالقدوس بزنجو کے گھر پر ملاقات تقریباً نصف گھنٹہ جاری رہی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ملاقات میں چئیرمین سینیٹ اور وفد کے اراکین عبدالقدوس بزنجو کو مناتے رہے، ملاقات میں اسپیکر بلوچستان اسمبلی نے وزیراعلیٰ سے متعلق تحفظات کا اظہار کیا۔

وزیراعلیٰ بلوچستان نے کہا کہ اختلافات آتے ہیں ہم ان پر بحث کرتے ہیں، ان کو حل کرلیتے ہیں، کچھ افراد مزید دوریاں پیدا کرنا چاہتے تھے۔

عبدالقدوس بزنجو نے گلہ کیا کہ تین سال مختلف معاملات پر احتجاج کرتے رہے، کسی نے نہ سنی۔

صادق سنجرانی نے کہا کہ ناراض اراکین کی وجہ سے پارٹی کو نقصان پہنچ رہا ہے، پارٹی کے اندرونی معاملات کو آپس میں مل بیٹھ کر بھی حل کیا جاسکتا ہے۔

ذرائع کے مطابق  اسپیکر بلوچستان اسمبلی نے کہا کہ ناراض ارکان نے ہمیشہ مسائل کو حل کرنے کی کوشش کی، ہم پارٹی مفاد اور جمہوریت کے لیے جدوجہد کر رہے ہیں اور کرتے رہیں گے۔

عبدالقدوس بزنجو نے کہا کہ ہمارا ایجنڈا کسی کے خلاف نہیں، ہم ان پالیسیوں کے خلاف ہیں جس سے ہماری اور ووٹرز کی اہمیت تسلیم نہیں کی جارہی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ چئیرمین سینیٹ اور عبدالقدوس بزنجو کے درمیان تقریباً 15 منٹ ون ٹو ون ملاقات بھی ہوئی۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.