
وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان کا کہنا ہے کہ بی اے پی کے 6 ناراض ایم پی اے سے اچھے ماحول میں ملاقات ہوئی ہے، معاملات جلد حل ہوجائیں گے۔
اپنے بیان میں جام کمال نے کہا کہ بی اے پی ہماری جماعت ہے، اپنے معاملات خود حل کریں گے، بلوچستان عوامی پارٹی جمہوری جماعت ہے۔
وزیراعلیٰ بلوچستان نے کہا کہ اختلافات آتے ہیں ہم ان پر بحث کرتے ہیں، ان کو حل کرلیتے ہیں، کچھ افراد مزید دوریاں پیدا کرنا چاہتے تھے۔
جام کمال نے کہا کہ کچھ افراد چاہتے تھے ہم ایک دوسرے پر رد عمل کا اظہار کریں، ہم سب نے ایک دوسرے کے لیے ذمہ داری، احترام کا مظاہرہ کیا۔
Comments are closed.