بلوچستان کی حکمرانی کا تاج سر پر سجائے بیٹھے جام کمال کی وزارت اعلیٰ بھنور سے نہ نکل سکی۔
وزیراعلیٰ بلوچستان کی اپنی جماعت بلوچستان عوامی پارٹی (بی اے پی) ارکان کو منانے کی کوششیں تاحال ناکام ہیں۔
دوسری طرف جام کمال پر تحریک عدم اعتماد کے لیے اپوزیشن کا دباؤ بھی برقرار ہے۔
وزیراعلیٰ بلوچستان کی طرف سے گھر جاکر منانے کے باوجود صوبائی وزیر سردار عبدالرحمٰن اور رکن اسمبلی بشریٰ رند اب تک خفا ہے۔
بی اے پی کے دونوں ارکان نے جام کمال کو کوئی ٹھوس امید نہیں دلائی ہے۔
ادھر چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے بی اے پی میں چل رہے تنازع کے پیش نظر ریسکیو مشین پر کوئٹہ پہنچنے کا فیصلہ کیا ہے ۔
صادق سنجرانی اس موقع پر ناراض ارکان کے تحفظات دور کرنے کی کوشش کریں گے۔
اپوزیشن ارکان کی جمع کروائی گئی تحریکِ عدم اعتماد پر اب تک اجلاس نہیں بلایا گیا۔
Comments are closed.