ترجمان بلوچستان حکومت لیاقت شاہوانی کا کہنا ہے کہ گوادر میں طوفان و بارشوں سے نقصانات کے تخمینہ کے لیے کمیٹی تشکیل دے دی گئی۔
لیاقت شاہوانی کا کہنا ہے کہ متاثرین کے نقصانات کا ازالہ کیا جائے گا، گزشتہ 3 روز میں متاثرین کے لیے ضروری سامان پہلے ہی بھجوا چکے ہیں۔
بلوچستان حکومت کے اعلامیے کے مطابق گوادر میں نقصانات کے جائزہ کے لیے ڈائریکٹر میرین فشریز کی سربراہی میں کمیٹی تشکیل دی گئی ہے۔
اعلامیہ میں کہا گیا کہ کمیٹی کشتیوں اور املاک کو پہنچنے والے نقصانات کا سروے کر کے رپورٹ دے گی۔
Comments are closed.