
پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ عمران خان کی نالائقی کا چرچا دنیا میں لطیفہ بنا ہوا ہے۔
فواد چوہدری کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ وفاقی وزیر اطلاعات کی بیان بازی فرمائشی راگنی ہے۔
انہوں نے کہا کہ پی پی چیئرمین بلاول بھٹو پر تنقید کرکے فواد چوہدری اپنا قد بڑھانے کی کوشش کر رہے ہیں۔
اُن کا کہنا تھا کہ وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری وفاداری تبدیل کرنے کو سیاست سمجھ رہے ہیں۔
Comments are closed.