امریکی نشریاتی ادارے فوکس نیوز نے کامیاب ترین پروگرام کے میزبان لیو ڈوبس کا پروگرام الیکشن فراڈ کی افواہوں کو ہوا دینے کے الزام میں منسوخ کردیا۔
ڈوبس سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے زبردست حامی سمجھے جاتے ہیں، لیو ڈوبس فوکس بزنس نیٹ ورک کے کامیاب ترین پروگرام کے میزبان ہیں۔
ڈوبس پر الیکشن فراڈ کی بے بنیاد افواہوں کو ہوا دینے کا الزام ہے۔
برطانوی اخبار کی رپورٹ کے مطابق جمعے کو ڈوبس کا آخری پروگرام نشر کیا گیا، ڈوبس اپنے پروگرامز کے ذریعے الیکشن چوری کی خبریں پھیلانے کا بڑا ذریعہ ثابت ہوئے۔
ڈوبس نے الیکشن چوری کی خبریں اس اعتراف کے بعد بھی پھیلائیں کہ ان کے پاس ثبوت نہیں۔
75 برس کے ڈوبس سال 2011سے فوکس ٹی وی پر پروگرام کر رہے تھے۔ لیو ڈوبس اب بھی ٹی وی ریٹنگ کے لحاظ سے کامیاب ٹی وی میزبان کہلائےجاتے ہیں۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق ڈوبس کا فوکس سے معاہدہ برقرار ہے لیکن ان کا پروگرام دوبارہ آن ایئر ہونے کا کوئی امکان نہیں۔
Comments are closed.