گورنر بلوچستان آغا ظہور کا کہنا ہے کہ میڈیکل کالجز میں داخلوں کے لیے ٹیسٹ سے متعلق شکایات، تحفظات کے معاملہ کو سنجیدہ لیا۔
کوئٹہ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے گورنر بلوچستان نے کہا کہ عوامی مسائل حل کرنے کے لیےضروری اقدامات کر رہے ہیں۔
آغا ظہور نے کہا کہ طلباء کی شکایات کے ازالہ کے لیے پی ایم سی، صوبے کے ذمہ داران سے بھی یہ معاملہ اٹھایا ہے۔
گورنر بلوچستان نے کہا کہ ہمارا اصل مقصد عوام کے مسائل کا فوری حل اور شکایات کا ازالہ کرنا ہے۔
ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ وفاقی اور صوبائی محکمے اپنی ذمہ داری نبھانے سے ہی عوامی مشکلات کا خاتمہ کرسکتے ہیں۔
Comments are closed.