کراچی کی احتساب عدالت نے سابق چیئرمین فشرمین کو آپریٹو سوسائٹی نثار مورائی اور دیگر کے خلاف ریفرنس کا فیصلہ 11 فروری تک مؤخر کر دیا۔
احتساب عدالت کراچی نے گزشتہ سماعت پر ریفرنس کا فیصلہ محفوظ کیا تھا۔
ریفرنس کی سماعت کے سلسلے میں سابق چیئرمین فشر مین کو آپریٹو سوسائٹی نثار مورائی کو جیل حکام نے عدالت پہنچایا۔
متعلقہ عدالت کے جج کے چھٹی پر ہونے کے باعث ریفرنس کا فیصلہ نہیں سنایا جا سکا۔
قومی احتساب بیورو (نیب) کی جانب سے ریفرنس میں کل 32 گواہوں کے نام دیئے گئے تھے جن میں سے 6 کے نام نیب نے واپس لے لئے تھے۔
نیب کے اس ریفرنس میں 26 گواہوں کے بیانات قلم بند کیئے گئے ہیں۔
ملزمان پر فشر مین کو آپریٹو سوسائٹی میں غیر قانونی بھرتیوں اور کرپشن کا الزام ہے، ریفرنس میں نثار مورائی سمیت 8 ملزمان نامزد ہیں۔
Comments are closed.