پاکستان مسلم لیگ (ق) کے صدر چودھری شجاعت حسین کے والد چودھری ظہور الہٰی کی 40 ویں برسی کی تقریب گجرات میں ہوئی۔
چودھری شجاعت حسین نے اپنے پیغام میں کہا کہ چودھری ظہور الہٰی شہید چاروں صوبوں کی آواز تھے، چودھری پرویز الہٰی کا کہنا تھا کہ چودھری ظہور الہٰی درد مند دل رکھنے والی شخصیت تھے۔
چودھری ظہور الہٰی کی برسی کی تقریب میں اسپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویز الہٰی، چودھری وجاہت حسین، چودھری شفاعت حسین، مونس الہٰی، سالک حسین اور شافع حسین سمیت دیگر نے شرکت کی۔
اس موقع پر چودھری پرویز الہٰی نے کہا کہ چودھری ظہور الہٰی شہید ہمیشہ مظلوم طبقے کی آواز بنے اور استحصالی طبقے کے خلاف نبرد آزما ہوئے، 40 سال بعد بھی ان کا نام عزت و احترام سے لیا جاتا ہے۔
Comments are closed.