download hello vietnam asian dating uk free the no nonsense man find new girlfriend app thailandbestbeauty who will understand me singles video chat flirt com login

بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

شہباز شریف کا گیس قیمتوں میں مجوزہ اضافہ واپس لینے کا مطالبہ

مسلم لیگ (ن) کے صدر اور اپوزیشن لیڈر شہباز شریف نے گیس کی قیمتوں میں مجوزہ اضافہ واپس لینے کا مطالبہ کردیا۔

لاہور سے جاری بیان میں شہباز شریف نے کہا کہ آئی ایم ایف کا بجٹ تھا، حکومت اس کی شرائط پوری کر رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ حکومت نے قوم سے ٹیکس فری بجٹ کا جھوٹ بولا تھا، ہم نے کہا تھا کہ بجٹ کے بعد مہنگائی اور ٹیکسوں کا نیا سیلاب آئے گا۔

ن لیگی صدر نے مزید کہا کہ حکومت نے ہماری بات سچ ثابت کی ہے، گیس کی قیمتوں میں اضافہ بلاجواز اور حکومت کی سنگین حماقت ہے۔

اُن کا کہنا تھا کہ عوام میں مزید مہنگائی برداشت کرنے کی ہمت نہیں، ظلم بند کیا جائے، گیس اور بجلی کی قیمتوں میں تاریخی اضافہ ہوچکا ہے۔

شہباز شریف نے یہ بھی کہا کہ عمران نیازی اپنی پے در پے حماقتوں سے ملک میں خانہ جنگی کرانے پر تلے ہیں، قیمتوں میں اضافہ مسئلے کا حل نہیں، مسئلہ حکمرانوں کی نااہلی، کرپشن ہے۔

انہوں نے کہا کہ گیس، بجلی کی قیمتوں میں اضافہ حل ہوتا تو گردشی قرض قوم کے گلے نہ پڑتا، بجلی، گیس کی قیمتوں میں اضافے سے عوام کی زندگی مزید جہنم بن جائے گی۔

اپوزیشن لیڈر نے کہا کہ گیس کی قیمت بڑھنے سے روٹی مہنگی ہوگی اور عوام کے بل مزید بڑھ جائیں گے، پہلے بھی کہا تھا کہ حکومت معیشت کا نائن الیون کرچکی ہے۔

اُن کا کہنا تھا کہ حکومت اب مہنگائی سے قوم کا تورا بورا بنارہی ہے، قوم کو مہنگائی سے مارنے کا گناہ کرنے کے بجائے عمران نیازی گھر چلے جائیں۔

شہباز شریف نے کہا کہ مہنگائی نے عوام کی کمر توڑ دی ہے، غریب کا جینا حرام ہوگیا ہے، عمران نیازی کی نااہلی کا خمیازہ ملک کے عوام کب تک بھگتیں گے؟

انہوں نے کہا کہ حکومت گیس کی قیمت 141 فیصد پہلے ہی بڑھا چکی ہے، حکومت کا دعوی تھا قیمت بڑھانے سے گیس کمپنیوں کا خسارہ کم ہوگا، عمران نیازی کی نااہلی سے گیس کمپنیاں تباہ ہوگئیں۔

اپوزیشن لیڈر نے کہا کہ دنیا کی سب سے مہنگی ایل این جی پاکستان خرید رہا ہے، جنوبی ایشیا میں بجلی اور گیس بھی سب سےمہنگی پاکستان میں ہے۔

شہباز شریف نے کہا کہ دنیا میں سب سے زیادہ مہنگائی اور سب سے کم آمدن پاکستان میں ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.