بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

ویکسین نہ لگوانے والوں پر 30 ستمبر کے بعد پابندیاں لگائی جائیں گی، وزیر داخلہ

اسلام آباد: وزیر داخلہ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ ویکسین نہ لگوانے والوں پر 30 ستمبر کے بعد پابندیاں لگائی جائیں گی۔

وزیر داخلہ شیخ رشید نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ کورونا کے خلاف این سی او سی کے کام کی دنیا معترف ہے، کورونا کے دوران این سی او سی نے بےمثال کام کیا، عوام جلد از جلد ویکسی نیشن کرائیں، پہلی ڈوز کے بعد مقررہ وقت پر دوسری ڈوز فوری لگوائیں۔

شیخ رشید نے کہا کہ وزیراعظم نے جرات اور استدلال سے اقوام عالم کو آئینہ دکھایا، وزیراعظم نے افغان مسئلے کو دنیا کے سامنے رکھا، وزیراعظم نے بتایا کیسے سپرپاورز نے افغانستان میں کھیل کھیلے، پاکستان نے امریکا اور اتحادی افواج کا ساتھ دے کر بھاری قیمت ادا کی، افغانیوں کو تنہا نہ چھوڑنے کی اپیل انسان دوست پہلو کی عکاس ہے۔

انہوں نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان نے ایک بار پھر دنیا کو بھارت کا فاشسٹ چہرہ دکھایا، وزیراعظم نے باور کرایا کیسے ہندوتوا نظریہ اقلیتوں کو کچل رہا ہے۔

You might also like

Comments are closed.