بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

اہم کیس میں نیب گواہ اپنا بیان مکمل کرنے سے قبل انتقال کرگیا

پنک ریذیڈنسی ریفرنس میں قومی احتساب بیورو (نیب) کے گواہ امیر علی جتوئی اپنا بیان مکمل کرنے سے قبل انتقال کرگئے۔

امیر علی جتوئی کو آج عدالت پیشی پر طبیعت ناساز ہونے پر پمز اسپتال منتقل کیا گیا تھا۔

مرحوم امیر علی جتوئی جامشورو میں مختیار کار تھے، وہ مبینہ فرنٹ کمپنیوں کو غیر قانونی الاٹمنٹس کے گواہ تھے۔

امیر علی جتوئی عدالتی طلبی پر چار بار پیش ہو چکے تھے، بار بار التوا کے باعث امیر علی جتوئی کا بیان مکمل نہیں ہوسکا تھا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.