بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

افغانستان میں فضائی حملوں کیلیے طالبان کو بتانا ضروری نہیں، امریکا

واشنگٹن: امریکا کا کہنا ہے کہ افغانستان میں فضائی حملے کرنے کے لیے طالبان کو بتانا ضروری نہیں ہے۔

ترجمان امریکی محکمہ دفاع جان کربی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ افغانستان میں انسداد دہشت گردی کے خلاف کارروائیوں کے لیے تمام اہم حکام سے رابطے میں ہیں تاہم طالبان کو آگاہ کرنا ضروری نہیں۔

جان کربی نے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف کارروائیوں میں آگے بھی کوئی رکاوٹ نہ ہونے کی توقع ہے، فضائی حملوں کے لیے استعمال ہونے والی صلاحیتوں پر یقین رکھتے ہیں۔

ترجمان نے کہا کہ فضائی حملوں میں معاون رابطوں کے لیے مخصوص اصولوں کی ضرورت نہیں۔

You might also like

Comments are closed.