سعودی عرب میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا وائرس کے 69 نئے کیس رجسٹرڈ ہوئے ہیں۔
ریاض سے سعودی وزارت صحت کے مطابق سعودی عرب میں کورونا مریضوں کی تعداد 5 لاکھ 46 ہزار681 ہوگئی ہے۔
سعودی وزارت صحت نے مزید کہا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا کے 5 مریض انتقال کرگئے۔ اس طرح سعودی عرب میں کورونا سے انتقال کرنے والوں کی تعداد 8 ہزار 672 ہوگئی ہے۔
سعودی عرب میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں 48 مریض صحتیاب ہوئے ہیں۔ یوں مملکت میں کورونا سے صحتیاب افراد کی تعداد 5 لاکھ 35 ہزار 650 ہوگئی ہے۔ جبکہ کورونا ایکٹو کیسز 2 ہزار 359 ہیں۔
وزارت صحت کے مطابق سعودی عرب میں کورونا کے317 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔
Comments are closed.