ماضی کے مشہور امریکی ریسلر بچ ریڈ 66 سال کی عمر میں انتقال کرگئے۔ وہ دل کی بیماری میں مبتلا تھے۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق بچ ریڈ کو رواں سال ہی دو مرتبہ ہارٹ اٹیک بھی ہوا تھا۔ جس کے بعد وہ جمعہ کو انتقال کر گئے۔ انہوں نے اپنے طویل کیریئر کے دوران کئی مشہور ریسلرز سے فائٹ کی تھی۔
سابق ریسلر بچ ریڈ نے پروفیشنل ریسلنگ 1978 میں کرنا شروع کی تھی۔ اس سے قبل وہ کالج میں فٹبال کھیلتے تھے۔
ساتھی ریسلرز اور مداحوں نے ان کے انتقال پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔
Comments are closed.