پیپلز پارٹی نے 26 مارچ کو دھرنا دینے کا اعلان کردیا، پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما قمر زمان کائرہ کا کہنا ہے کہ لانگ مارچ کے دوران اسلام آباد میں کئی دنوں تک پڑاؤ ڈالیں گے۔
پروگرام آج شاہ زیب خانزادہ کیساتھ میں گفتگو کرتے ہوئے پیپلز پارٹی کے رہنما نے کہا کہ پی ڈی ایم قیادت نے یہ فیصلہ کیا ہے کہ لانگ مارچ محض ایک دن کا جلسہ نہیں ہوگا۔
انہوں نے کہا کہ قافلے اسلام آباد آئیں گے، جہاں فیض آباد میں بیٹھیں گے، وہاں رکیں گے اور پھر دو، تین دن بعد کسی اور مقام پر جائیں گے۔
قمر زمان کائرہ کا کہنا تھا کہ وہ ریڈ زون بھی جائیں گے۔
Comments are closed.