مریم اورنگزیب نے اپنے بیان میں کہا کہ جج نےقرار دیا کہ شہباز شریف کیخلاف ڈیلی میل نے جھوٹ، مفروضے پر مبنی خبر شائع کی، سیاسی انتقام، حسد کی آگ سے ملک کی جو ہتک آپ نے کروائی، اس کا ازالہ کون کریگا؟۔
مریم اورنگزیب نے کہا کہ جھوٹے کاغذ لہرانے والوں میں شرم ہو تو فیصلے کے بعد چلو بھر پانی میں ڈوب مریں۔
انہوں نے کہا کہ شہزاد اکبر نے جو کاغذ لہرائے تھے وہ لندن کی عدالت میں کیوں پیش نہیں کیے؟۔
مریم اورنگزیب نے کہا کہ جن کی اپنی کوئی عزت نہیں، ان کا کام صرف شرفاء کی عزت اور پگڑیاں اچھالنا ہے۔
Comments are closed.