سندھ میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے 759 نئے کیسز سامنے آئے جبکہ اس دوران عالمی وباء سے متاثرہ مزید 15 افراد انتقال کرگئے۔
وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کا کورونا وائرس کی صورتحال پر بیان میں کہنا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا کے مزید 15206 نمونے ٹیسٹ کیے گئے، جس کے دوران 759 نئے کیسز سامنے آئے۔
انہوں نے بتایا کہ سندھ میں مجموعی طور پر کوویڈ کے 5835861 ٹیسٹ کیے جاچکے ہیں اور اب تک 449454 کیسز رپورٹ ہوچکے ہیں۔
وزیراعلیٰ سندھ کے مطابق صوبے میں آج عالمی وبا کے مزید 915 مریض صحتیاب ہوگئے، اب تک 413459 کورونا کے مریض صحتیاب ہوچکے ہیں۔
انہوں نے بتایا کہ آج مزید 15 مریض انتقال کرگئے، جس کے نتیجے میں صوبے میں ہلاکتوں کی مجموعی تعداد 7258 ہوگئی ہے۔
مراد علی شاہ کے مطابق اس وقت 28737 زیر علاج ہیں، جن میں 28074 مریض گھروں اور 40 مریض آئسولیشن سینٹرز پر ہیں، مختلف اسپتالوں میں 623 مریض زیر علاج ہیں۔
وزیراعلیٰ سندھ کا کہنا ہے کہ کورونا سے متاثرہ 557 مریضوں کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے، اس وقت کوویڈ-19 کے 44 مریض وینٹی لیٹرز پر ہیں۔
انہوں نے بتایا کہ صوبہ بھر کے 759 کورونا کیسز میں 339 نئے کیسز کا تعلق شہر کراچی سے ہے، کراچی شرقی میں 113، کراچی جنوبی میں 89، کورنگی میں 38، کراچی وسطی میں 37، ملیر میں 32 اور کراچی غربی میں 30 مزید کیسز ظاہر ہوئے۔
اسی طرح حیدرآباد میں 100، سجاول میں 51، میرپورخاص میں 32، مٹیاری میں 31، ٹنڈو الہیار میں 29، سانگھڑ میں 26، بدین میں 20، تھرپارکر میں 19، جامشورو میں 15، عمرکوٹ میں 14، ٹھٹھہ میں 13، لاڑکانہ میں 12، نوابشاہ میں 9، ٹنڈو محمد خان میں 6، خیرپور میں 5، کشمور میں 3، گھوٹکی میں 2، سکھر، جیکب آباد، قمبر، نوشہروفیروز اور دادو میں ایک، ایک نیا کیس رپورٹ ہوا ہے۔
Comments are closed.