یورپین یونین نے افغانستان کے بحران پر قرار داد منظور کر لی، یورپین پارلیمنٹ کے مطابق قرار داد کے حق میں 536، جبکہ مخالفت میں 96 ووٹ آئے۔
یورپین پارلیمنٹ کا کہنا ہے کہ افغانستان سے مغربی افواج کا انخلاء اجتماعی ناکامی ہے، افغانستان میں چین اور پاکستان کو اسٹریٹیجک برتری ملی ہے۔
یورپین پارلیمنٹ کا یہ بھی کہنا ہے کہ یورپ سے افغان مہاجرین کو کسی صورت واپس نہ بھجا جائے، افغان مہاجرین کیلئے پڑوسی ممالک کی مدد کی جائے۔
دوسری جانب ڈچ میڈیا کا کہنا ہے کہ نیدر لینڈز کی وزیرِ خارجہ نے مہاجرین کے انخلاء کی ناکام پالیسی پر استعفیٰ دے دیا ہے۔
ڈچ میڈیا کے مطابق پارلیمنٹ نے وزیرِ خارجہ کو کابل سے مہاجرین کو نہ نکالنے کا ذمے دار ٹھہرایا تھا۔
ڈچ میڈیا کا یہ بھی کہنا ہے کہ نیدر لینڈز کے وزیرِ دفاع پر بھی پارلیمنٹ نے یہی الزام لگایا تھا، تاہم انہوں نے ابھی تک استعفیٰ نہیں دیا ہے۔
Comments are closed.