بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

دوشنبے: شنگھائی تعاون تنظیم کا اجلاس شروع

تاجکستان کے دارالحکومت دو شنبے میں شنگھائی تعاون تنظیم کا 20 واں اجلاس شروع ہو گیا۔

وزیراعظم عمران خان 2 روزہ دورے پر تاجکستان پہنچ گئے، دوشنبے میں تاجک ہم منصب نے وزیراعظم کا استقبال کیا۔

تاجکستان کے صدر امام علی رحمٰن شنگھائی تعاون تنظیم کے 20 ویں اجلاس کی افتتاحی تقریب سے خطاب کریں گے۔

وزیرِ اعظم عمران خان شنگھائی تعاون تنظیم کے اجلاس میں شرکت کے لیے نو روز پیلس دوشنبے پہنچ گئے، جہاں وہ اجلاس سے خطاب بھی کریں گے۔

وزیر خارجہ شنگھائی تعاون تنظیم کی وزرائے خارجہ کونسل کے اجلاس کے موقع پر تاجکستان، کرغزستان، ازبکستان،افغانستان اور روس اور چین کے وزرائے خارجہ کے ساتھ ملاقاتیں کریں گے۔

چین، قازقستان اور کرغیزستان کے صدور بھی اجلاس سے خطاب کریں گے۔

روس اور ازبکستان کے صدور اور بھارتی وزیرِ اعظم نریندر مودی بھی اجلاس سے خطاب کریں گے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.