کوئٹہ کے انسکمب روڈ پر ہونے والے دھماکے کی سی سی ٹی وی ویڈیو سامنے آگئی۔
ویڈیو میں ٹرک کے قریب دھماکے کے بعد راہگیروں کو بھاگتے ہوئے دیکھاجاسکتا ہے۔
آج ہونے والے دھماکے میں دو افراد جاں بحق اور چار زخمی ہوئے ہیں۔
کوئٹہ میں سول اسپتال کے ایم ایس ڈاکٹرارباب کے مطابق انسکمب روڑ پرہونے والے دھماکے میں جاں بحق 2 افراد کی لاشیں اور 4 زخمی سول اسپتال لائے گئے ہیں۔
انسکمب روڈ پر دھماکے کی سی سی ٹی وی ویڈیو جیو نیوز نے حاصل کرلی ہے ۔جس میں ٹرک کے قریب دھماکا ہوتے دیکھا جاسکتا ہے ۔
دھماکے کے بعد ہر طرف دھواں پھیل گیا، ویڈیو میں دھماکے کے بعد راہ گیر اورخواتین کو بھاگتے ہوئے بھی دیکھا جاسکتا ہے۔
Comments are closed.