کشمیر ڈے سائیکل ریس میں شرکاء نے مصطفیٰ آباد فیروز پور روڈ سے پنجاب اسٹیڈیم تک ساٹھ کلو میٹر کا فاصلہ کیا، لاہور کے سید عاقب علی شاہ نے کشمیر ڈے سائیکل ریس میں پہلی پوزیشن حاصل کی۔
سیالکوٹ کے کفایت اللّٰہ دوسرے اور شیخوپورہ کے محمد شریف تیسرے نمبر پر رہے۔
جونئیر کیٹگری میں فیصل آباد کے عثمان پہلے، فیصل آباد کے زین دوسرے اور فیصل آباد ہی کے عادل رضا تیسرے نمبر پر رہے۔
کشمیر ڈے سائیکل ریس کا اہتمام پنجاب سائیکلنگ ایسوسی ایشن نے کیا۔
بشکریہ جنگ
Comments are closed.